ضلع سبی مسافر وین اور ٹرک میں تصادم، 10 افراد جاں بحق

بلوچستان کے ضلع سبی کے قریب مٹھڑی کے علاقے میں مسافر وین اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں کم از کم 10 افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہو گئے ہیں۔ 

لیویز حکام کا کہنا ہے کہ اس حادثے میں 20 افراد زخمی ہوئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

لیویز حکام کا بتانا ہے کہ لاشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال سبی منتقل کر دیا گیا ہے جہاں کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

بعد ازاں ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہنواری نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو بہتر علاج کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں۔

ڈپٹی کمشنر سبی کا کہنا ہے کہ سول اسپتال سبی  میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی اور مریضوں کو تمام طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہی ں۔

 

 

 

متعلقہ خبریں

Leave a Comment