اسلام آباد بحریہ ٹاؤن میں گھریلو ملازمہ پر تشدد

اسلام آباد:بحریہ ٹاون فیز 3 میں گھریلو ملازمہ پر تشدد کا واقعہ پیش آیا ہے۔

تھانہ لوہی بھیر پولیس کے مطابق 13 سالہ کلثوم کو ذہنی اور جسمانی طور تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔لوہی بھیر پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ملزمان کے خلاف درج کی جانے والی ایف آئی آر میں موقف اپنایا گیا کہ نسرین بی بی نے چھ ماہ قبل 13 سالہ کلثوم کو بحریہ ٹاون میں رکھوایا تھا۔

درج ایف آئی آر کے مطابق ملزمان سہیل الیاس اہلیہ شنیلہ سہیل گھریلو ملازمہ کلثوم کو چھوٹی چھوٹی باتوں پر گالم گلوچ کرتے اور تشدد کا نشانہ بناتے تھے۔

تھانہ لوہی بھیر  پولیس  نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment