اسلام آباد میں خواجہ سرا قتل

اسلام آباد میں ایک اور خواجہ سرا کو قتل کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق خواجہ سرا گڑیا کی لاش سیکٹر جی11 میں واقع فلیٹ سے ملی ہے۔

اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق خواجہ سرا کی شناخت اعجاز عرف گڑیا کے نام سے ہوئی ہے۔ خواجہ سرا PHA فلیٹ نمبر 13 کا رہائشی تھا۔ لاش کی بدبو پھیلنے پر ہمسایوں نے  اطلاع دی۔

ترجمان کے مطابق اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ لاش 12/14 روز پرانی معلوم ہوتی ہے جو کہ قابل شناخت نہیں ہے۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے پمز ہسپتال شفٹ کر دیا گیا ہے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق خواجہ سراہ آئس کے نشے کا عادی تھا۔ پوسٹمارٹم کی رپورٹ موصول ہونے پر مزید کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اے ایس پی رمنا رانا عبدالوہاب کی نگرانی میں مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

قتل کے واقعے پر خواجہ سرا کمیونٹی کی جانب سے احتجاجی کال کرنے کے لیے رابطے جاری ہیں۔

خیال رہے رواں سال پانچ جولائی کو سیکٹر ای الیون میں بینش نامی خواجہ سرا کو گھر میں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا ۔

 

 

 

 

 

متعلقہ خبریں

Leave a Comment