میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد نے کتنا ریونیو اکھٹا کیا؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

شعبہ ڈی ایم اے کی طرف سے پانچ سالہ ریونیو کی تفصیلات جاری کردی گئیں۔

دستاویز کے مطابق مجموعی طور پر پانچ سال میں سب سے زیادہ ریونیو رواں برس حاصل کیا گیا۔ 2019-2010 میں ڈی ایم اے نے75 کروڑ 26 لاکھ روپے اکٹھے کئےگئے۔

دستاویز کے مطابق سال 2015-16میں مختلف ٹیسکز کی مد 34 کروڑ 23 لاکھ کا ریونیو حاصل ہوا۔دستاویز کے مطابق سال 2016-17 میں ڈی ایم اے کو 54 کروڑ 66 لاکھ روپےکا ریونیو حاصل کیا گیا۔دستاویز میں مزید کہا گیا ہےکہ سال 2017-18 میں مجموعی طور پر 54 کروڑ 85لاکھ کاریونیو حاصل کیا گیا۔ 

دستاویز کے مطابق ڈی ایم اے کو سال 2018-19 میں 44 کروڑ 99 لاکھ روپے سے زائد کا ریونیو مل سکا۔ رپورٹ کے مطابق سال 2019-20 میں اب تک کا سب سے زیادہ ریونیو 75 کروڑ 26لاکھ روپے حاصل ہوا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment