حاصل بزنجو کی سینٹ کی سیٹ خالی قرار دے دی گئی

الیکشن کمیشن نے سینیٹر میر حاصل بزنجو کی وفات کے بعد بلوچستان سے سینیٹ کی نشست خالی قرار دیدی،بلوچستان کی خالی نشست پر تیس دن کے اندر الیکشن ہونگے۔

ڈپٹی کمشنر خضدار نے مرحوم سینیٹر میر حاصل بزنجو کی وفات بارے الیکشن کمیشن کو تحریری طور پر آگاہ کر دیا۔

 ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن نے سینیٹر میر حاصل بزنجو کی نشست خالی قرار دیدی ۔سینیٹ کی خالی نشست پر تیس دن کے اندر الیکشن کرانے ہوتے ہیں ،بلوچستان کی خالی نشست پر تیس دن کے اندر الیکشن ہونگے۔

الیکشن کمیشن نے بلوچستان سے سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب کے لیے کام شروع کر دیا۔

یاد رہے میر حاصل بزنجو گزشتہ ہفتے سرطان کی بیماری سے آغا خان ہسپتال کراچی میں انتقال کر گئے تھے ۔ مرحوم بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنما اور سینٹ کے ممبر تھے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment