مری سے قیمتی لکڑیاں اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

راولپنڈی : محکمہ جنگلات کا مری کی حدود میں قیمتی لکڑیاں اسمگل کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی گئی ہے۔

محکمہ جنگلات کے حکام نے بتایا کہ ملزمان قیمتی لکڑیاں انگوری سے پشاور اسمگل کرنے میں مصروف تھے اس دوران محکمہ جنگلات نے اطلاع پر خفیہ کاروائی کر کے قیمتی لکڑیاں سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

محکمہ جنگلات نے غیر قانونی کام میں ملوث دو ملزمان جمال الدین اور دوست محمد کو گرفتار کر لیا، گرفتار کیے گئے ملزمان کے دو سہولت کار فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے

محکمہ جنگلات کے مطابق ملزمان کے قبضے سے برآمد کی گئی لکڑیوں کی قیمت کروڑوں مالیت کی ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment