پمز ہسپتال کی ایمرجنسی بند ہونے سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا

کورونا  کے بعد  تمام سارے سرکاری مکتب فکر کے شعبے کھل گئے مگر سرکاری اسپتال پمز کی او پی ڈی نہ کھل سکی او پی ڈی بند ہونے کی وجہ سے مریضوں کو ایمرجنسی میں منتقل کیا جانے لگا۔ 

ذرائع کے مطابق پمز اسپتال میں اسلام آباد اور اطراف سے آنے والے مریض مشکلات کا شکار ہیں۔ پمز او پی ڈی میں روزانہ دس ہزار مریض آتے ہیں اور پی ڈی بند ہونے کی وجہ سے مریضوں کو ایمرجنسی میں منتقل کیا جانے لگا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ عارضی طور پر پمز ایمرجنسی کو او پی ڈی بنایا گیا۔ایمرجنسی کے ڈاکٹرز ایمرجنسی اور دوسرے مریضوں کو دیکھنے پر مجبور ہیں۔ پمز کی ایمرجنسی مریضوں سے بھر گئی ہے۔ کورونا کی وجہ سے 4 ماہ سے بند او پی ڈی کا کام تاحال مکمل نہیں ہوسکا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment