احتساب عدالت:نواز شریف اشتہاری ہیں یا نہیں، فیصلہ موخر

احتساب عدالت اسلام آباد نے توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کو اشتہاری قرار دینے یا نہ دینے سے متعلق فیصلہ 9 ستمبر موخر کر دیا ہے۔ 

احتساب عدالت کے جج سید اصغر علی موسم گرما کی تعطیلات کے باعث چھٹیوں پر ہیں، جس کے باعث نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے یا نہ دینے سے متعلق فیصلہ نہ ہو سکا۔

عدالت میں نوازشریف کو اشتہاری قرار دینے یا نہ دینے سے متعلق سماعت مرکزی ریفرنس کے ساتھ ہو گی۔  توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت 9 ستمبر کو ہو گی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment