ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا قبضہ مافیا کے خلاف ایکشن

اسلام آباد: قبضہ مافیا کے خلاف ڈپٹی کمشنر اسلام حمزہ شفقات نے سی ڈی اے اور ہاؤسنگ اتھارٹی کی حصول شدہ( ایکوایرڈ) اراضی پر تعمیرات پر دو ماہ کے لیے پابندی عائد لگا دی ہے۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے تعمیرات پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سی ڈی اے کے ایکوایرڈ 8 سیکٹرز میں سی 13, سی 16 ، ڈی 13 ، ای 13 ، ایف 13 ، ای 17 ، ای 10 ، ایچ 16 میں تعمیرات پر پابندی ہو گی۔فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کے بھی ایکوایرڈ تین سیکٹرز میں تعمیرات پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

ہاؤسنگ اتھارٹی کے سیکٹر جی 14/2، ایف 3 ،14 اور ایف 15/3 میں بھی تعمیرات پر پابندی عائد پر پابندی ہوگی۔ پابندی کا اطلاق دو ماہ تک ہو گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق خلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment