ڈیرہ اسماعیل خان:دہشتگردوں کی فائرنگ سے ڈی ایس پی زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان : ٹانک روڈ پر سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں کے فائرنگ کا تبادلے میں ڈی ایس پی سمیت ایک کانسٹیبل زخمی ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق محرم الحرام میں سیکیورٹی کے شدید خطرات اور انٹیلیجنس کی بنیاد پر سی ٹی ڈی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹانک روڈ نزد ٹی ٹی مل کے قریب دہشت گردوں کی اطلاع پر کارروائی کا آغاز کیا۔ فائرنگ کے تبادلہ میں ڈی ایس پی جلیل خان وزیر اور کانسٹیبل رفیع اللہ شدید زخمی ہو گئے جنہیں ابتدائی طبی امداد کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دی گیا۔

واقع کی اطلاع کے بعد پولیس کی بھاری نفری، بم ڈسپوزل سکواڈ، پاک فوج اور ریسکیو 1122 جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق آپریشن میں ایک دہشت گرد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ملی ہیں۔

ذرائع کے مطابق ڈی ایس پی سی ٹی ڈی جلیل خان کو شدید زخمی حالت میں بزریعہ ہیلی کاپٹر پشاور منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment