صحابی رسول کی شان میں گستاخی، شیعہ ذاکر آصف علوی کے خلاف مقدمہ درج

اسلام آباد تھانہ شہزاد ٹاؤن میں خلیفہ اول کی شان میں گستاخی کرنے پر شیعہ ذاکر کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ترلائی میں امام بارگاہ قصر خدیجہ الکبریٰ میں شیعہ ذاکر آصف علوی کے خلاف سیدنا ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کی شان میں گستاخی کرنے پر ایف آئی آر درج کر لی۔ 

درج ایف آئی آر اسلام آباد کے شہری عمران الہی کی مدعیت میں درج کی گئی۔

شہری کی جانب سے درج ایف آئی آر میں موقف اپنایا گیا کہ شیعہ ذاکر نے خلیفہ اول کی شان میں گستاخی کر کے اہلسنت مکتبہ فکر کے جزبات کو ٹھیس پہنچائی ہے ۔ شیعہ ذاکر نے اپنی تقریر سے ملک فرقہ واریت کو ہوا دی۔

درج ایف آئی آر میں شہری کی جانب سے کہا گیا کہ آصف علوی کے خلاف دفعات 295 اے، 298 اے، اور 109 کے تحت کارروائی جائے۔

دریں اثنا ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے بھی شہر میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے  شیعہ ذاکر عاصف علوی کی اسلام آباد داخلے پر پابندی لگاتے ہوئے نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment