محکمہ موسمیات کی ملک بھر میں بارش کے نئے سلسلے کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ ملک بھر میں مون سون بارشوں کا نیا سپیل داخل ہو چکا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں مطلع ابر آلود رہنے آندھی اورگرج چمک کے  ساتھ بارش  کی توقع ہے، اس دوران موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔

سندھ کراچی، اسلام کوٹ، مٹھی، نگرپارکر، تھر پارکر، عمر کوٹ، حیدر آباد ،ٹھٹہ، بدین، میر پور خاص میں تیز ہواوں  اور گرج چمک کے ساتھ مزیدبارش متوقع ہے۔اسی طرح خیرپور، لاڑکانہ، سکھر، شہید بینظیر آباد، سانگھڑاوردادو میں تیز ہواوں  اور گرج چمک کے ساتھ مزیدبارش کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے موسلادھار بارش کے باعث حیدر آباد اور کراچی میں اربن فلڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کیا۔ تھر پارکر، بدین اور ٹھٹہ میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔

بلوچستان میں  سبی، لسبیلہ،خضدار ، ہرنائی، زیارت، قلات، ژوب، کوہلو، بارکھان، آواران ،تربت اورگردونواح میں آ ندھی اورگرج چمک کے ساتھ مزیدبارش کی توقع ہے۔ قلات ، خضدار، لسبیلہ اور آواران میں موسلادھار بارش کی توقع ہے۔تیزبارش کے باعث خضدار، قلات اور اس سے ملحقہ پہاڑی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

پنجاب میں راولپنڈی، گوجرانوالہ، اٹک، جہلم، چکوال، تلہ گنگ، میانوالی،  سرگودھا، لاہور، سیالکوٹ، گجرات، نارووال میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، خوشاب  میں آندھی  اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

لیہ ، بھکر ، ڈی جی خان ، بہاولنگر،بہاولپور، ملتان ، راجن پور اور رحیم یار خان میں گرج چمک  آندھی  کے ساتھ بارش کی توقع ہے خطہ پوٹھوہار، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ،نارووال، سرگودھا فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، خوشاب  میں موسلادھار بارش بھی متوقع ہے۔

  خیبرپختونخوا میں  دیر، مانسہرہ ،ایبٹ آباد، سوات، مالاکنڈ،کوہاٹ، کرم میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔پشاور، چارسدہ، مردان ،نوشہرہ، ڈی آئی خان، بنوں اور وزیرستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع   ابر آلو د رہنے ، تیز ہوائیں چلنے  اورگرج چمک کے ساتھ  مزیدبارش کی توقع ہے۔اس  دوران کشمیر میں موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔ 

Leave a Comment