وفاقی وزیر مذہبی امور سے سعودی سفیر کی ملاقات

وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے سعودی سفیر نواف المالکی سے ملاقات کی۔

پیر نور الحق قادری نے کہا کہ پاک سعودی تعلقات مذہبی اخوت و تعاون کے مضبوط رشتوں میں جڑے ہوئے ہیں۔ پاکستانی عوام خادم حرمین شریفین کی جلد صحت مندی کیلئے دعا گو ہے۔ پاکستانی عوام کے دل حرمین شریفین کی محبت میں دھڑکتے ہیں۔ 

وزیر مذہبی امور نے کہا کہ کورونا وباء کے دوران محفوظ حج کروانے پر خادم حرمین شریفین کو مبارکباد کے مستحق ہیں۔ آنے والے وقتوں میں پاک سعودی تعلقات مزید مضبوط ہونگے۔ 

سعودی سفیر نواف المالکی اس موقع پر کہا کہ خادم حرمین شریفین اور سعودی ولی عہد پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلیمان خود کو سعودی عرب میں پاکستان کا سفیر سمجھتے ہیں۔ عمرہ زائرین کیلئے ضابطہ اخلاق اور احتیاطی تدابیر کی تیاری کے بعد عنقریب عمرہ کا آغاز ہو گا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment