دوسری شادی کے خواہشمند افراد ہو جائیں ہوشیار

بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کے خواہشمند افراد کے لیے بری خبر، بغیر اجازت دوسری شادی پر پہلی بیوی کو حق مہر فوری ادا کرنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے درخواستگزار محمد جمیل کو حق مہر فوری ادا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ سپریم کورٹ کے جسٹس مظاہر علی اکبر نے پانچ صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کر دیا ہے جس کے مطابق مہر معجل ہو یا غیر معجل دونوں صورتوں میں فوری واجب الادا ہوگا۔

فیصلے کے مطابق دوسری شادی کیلئے پہلی بیوی یا ثالثی کونسل کی اجازت لازمی ہے۔ فیصلے میں کہا گیا کہ دوسری شادی کیلئے اجازت کا قانون معاشرے کو بہتر انداز سے چلانے کیلئے ہے۔ دوسری شادی کیلئے اجازت کے قانون کی خلاف ورزی سے کئی مسائل جنم لینگے۔

یاد رہے پشاور کے رہائشی محمد جمیل نے اہلیہ کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کی تھی۔ پشاور ہائیکورٹ نے جمیل احمد کو پہلی بیوی کو حق مہر ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔ جمیل احمد نے ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment