بارش سے متاثرہ لوگوں کی مدد اولین ترجیح ہے، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کراچی سمیت سندھ بھر میں مون سون کی شدید بارشوں سے ہونے والے جانی اور مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں سندھ گورنمنٹ عوام کو اکیلا نہیں چھوڑے گی اور ہمارے دکھ سکھ سانجھے ہیں۔

چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ سندھ میں شدید بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو و ریلیف آپریشن کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔ 

بلاول نے اپنی پارٹی کے تمام منتخب عوامی نمائندوں کو حکم دیا کہ وہ اپنے اپنے حلقوں میں بارش سے متاثر ہونے والے لوگوں کی ہر ممکن مدد کریں۔

بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی عہدے داروں اور کارکنان سے بھی اپیل کی کہ وہ ریسکیو آپریشن میں انتظامیہ سے تعاون کریں اور بارش متاثرین کے مسائل کو حل کرنے میں تعاون کریں، ھماری قوم ہمیشہ کی طرح متحد ہو کر مشکلات کا سامنا کرتی ہے اور ھمارے دکھ سکھ سانجھے ہیں۔ ھمیں مشکل حالات میں طاقت بن کر آگے بڑھنا ھمیشہ سے آتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس مشکل کی گھڑی میں الزام تراشی کے بجائے مل جل کر کام کرنا ہو گا۔ یہ وقت لوگوں کو بارشوں کی تباہی سے بچانے کا ہے، الزام تراشی کرنے والوں کو نظرانداز کرکے سندھ کی انتظامیہ اور پیپلز پارٹی کے جیالے عوام کی خدمت میں مصروف عمل رہیں۔خیال رہے صوبہ سندھ میں حالیہ بارشوں نے نظام زندگی برھم کر دیا ہے۔ ملک کے بڑے شہر کراچی کے بیشتر علاقے پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ اندرون سندھ میں بارش سے لوگوں کا جانی اور مالی نقصان بھی ہوا ہے۔

 

متعلقہ خبریں

Leave a Comment