سابق وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ کے بڑے صاحبزادے انتقال کر گئے۔

سابق وزیر اعلیٰ سندھ اور پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما سید قائم علی شاہ کے بڑے صاحبزادے سید مظفر علی شاہ طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔

مرحوم سید مظفر علی شاہ کافی عرصے سے بیمار تھے، ان کی تدفین آبائی علاقے خیرپور میں کی جائے گی۔پی پی پی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی کے مطابق سید مظفر علی شاہ، سید قائم علی شاہ کے سب سے بڑے بیٹے تھے۔

مظفر علی شاہ کی نمازہ جنازہ ممتاز گراؤنڈ خیرپور میں ادا کی گئی جس میں قائم علی شاہ سمیت پیپلز پارٹی کے رہنماؤں اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مظفر علی شاہ کی تدفین جیلانی قبرستان میں گئی۔

پیپلز پارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے مظفر علی شاہ کے انتقال پر سابق وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ اور ڈاکٹر نفیسہ شاہ سمیت جیلانی خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment