آئی جی اسلام آباد پولیس کا محرم کے حوالے سے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ

اسلام آباد:آئی جی محمد عامر ذوالفقار خان کی زیر صدارت اعلی سطح کے اجلاس میں محرم الحرم کے دوران امام بارگاہوں اور برآمد ہونے والے جلوسوں کے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

اہم اجلاس میں ڈی آئی جی آپریشنز ،اے آئی جیز،ایس ایس پیز، ایڈیشنل ایس پی اور زونل ایس پیز نے شرکت کی۔

آئی جی اسلام آباد نے محکمے کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر کی امام بارگاہوں اور برآمد ہونے والے جلوسوں کے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کئےجائیں۔ امام بارگاہوں اور جلوسوں پر ڈیوٹی پر مامور تمام پولیس کے افسران و جوانوں کو سپیشل کارڈ جاری کیے جائیں۔ امام بارگاہوں اور برآمد ہونے والے جلوسوں پر سیف سٹی اور ڈرون کیمروں کے ذریعے مکمل نگاہ رکھی جائے گی۔

آئی جی نے مزید کہا کہ جلوسوں کے تمام راستوں پر لائٹس کا مناسب بندوبست کیا جائے۔ گاڑیوں کی پارکنگ امام بارگاہوں سے دور رکھی جائے غیر ضروری راستوں کو خاردار تاریں کے ذریعے بند کیا جائے۔ جلوسوں کے راستے میں آنے والی تمام بلڈنگ کی چھتوں پر سپیشل پولیس فورس کے جوان تعنیات کیے جائیں۔ 

 آئی جی محمد عامر ذوالفقار خان کا مزید کہنا تھا کہ ہونے والے جلوسوں کے راستوں کی جدید ٹیکنالوجی اور روبوٹ کے ذریعے سرچنگ کرائی جائے۔جلوس میں شامل ہونے والے تمام عزاداران کی چیکنگ کو یقینی بنایا جائے۔ امام بارگاہوں میں حکومتی ایس او پیز پر عملدر آمد کو یقینی بنایا جائے۔ 

آئی جی نے زونل ایس پیز کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ جلوسوں کی سیکورٹی کے ساتھ اوقات کی پابندی کو یقینی بنائیں۔ امام بارگاہوں میں واک تھرو گیٹ و دیگر حفاظتی انتظامات یقینی بنائیں۔ سیکورٹی انتظامات میں کسی صورت بھی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

Leave a Comment