کراچی میں ریسکیو آپریشن کی خود نگرانی کر رہا ہوں، عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کراچی میں اربن فلڈنگ سے پیدا ہونے والی صورتحال کے مستقل حل کیلئے منصوبے کا اعلان کریں گے۔

وزیراعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیے گئے ٹوئٹ میں کہا کہ مون سون کی شدید  بارشوں کے تناظر میں میری حکومت عوام اور خصوصاً کراچی کے لوگوں کو درپیش مشکلات سے بخوبی آگاہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں ریلیف اور ریسکیو آپریشن کی ذاتی طور پر نگرانی کر رہا ہوں اور حالات سے باقاعدہ طور پر باخبر رہنے کے لیے نیشنل ڈزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے چیئرمین اور گورنر سندھ عمران اسمٰعیل سے مستقل رابطے میں ہوں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں نے چیئرمین این ڈی ایم اے کو ہدایات جاتی. کی ہیں کہ سیلابی پانی میں پھنسے لوگوں کو صرف بچانے پر ہی اکتفا نہ کریں بلکہ فوری طور پر ضرورت مند افراد کے لیے ہنگامی طبی امداد، خوراک اور پناہ گاہ بھی فراہم کی جائے۔

عمران خان کا ٹوئٹر پیغام میں مزید کہنا تھا کہ ہم سیلاب سے پیدا ہونے والے مسائل کے مستقل حل کے لیے نالوں کی صفائی، نکاسی آب کے نظام کی اصلاح اور کراچی کے عوام کو پانی کی فراہمی جیسے بڑے چیلنج پر قابو پانے کے منصوبے کا اعلان کریں گے۔ میں بحران کے اس وقت میں کراچی کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑوں گا۔

خیال رہے کہ صوبہ سندھ کے مختلف اضلاع میں رواں سال مون سون سیزن نے تباہی پھیلادی ہے۔ شدید بارشوں کے بعد اربن فلڈنگ سے کراچی سمیت سندھ کے دیگر اضلاع میں طوفانی بارش کے نئے اسپیل کے نتیجے میں عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment