شدید بارشیں،دریاؤں میں تغیانی آ گئی

مون سون کی شدید بارشوں کے بعد ملک کے دونوں بڑے ڈیمز بھر گئے۔

ارسا کے مطابق تربیلا اور منگلا ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ختم ہو گئی، ڈیموں میں پانی کا مجموعی ذخیرہ 1 کروڑ 34 لاکھ فٹ ہو گیا ہے۔

ارسا کے مطابق بیراجز پر بھی پانی کا دباو بڑھنے لگ گیا ہے۔ کالا باغ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 2 لاکھ 40 ہزار کیوسک ہو گیا، چشمہ بیراج سے 2 لاکھ 35 ہزار پانی خارج ہو رہا ہے۔ تونسہ بیراج کے مقام پر پانی کا بہاؤ 2 لاکھ سات ہزار کیوسک ہے۔ ہیڈ رسول سے 92 ہزار پانی خارج ہو رہا ہے۔تریموں بیراج پر پانی کی آمد 37 ہزار کیوسک ہے۔

ارسا کے مطابق گدو بیراج پر پانی کا بہاؤ 2 لاکھ 26 ہزار کیوسک ہے۔ سکھر بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 14 ہزار کیوسک ہے۔

ارسا نے مزید بتایا کہ روزانہ 45 ہزار کیوسک پانی سمندر برد ہو رہا ہے جب کہ یکم اپریل سے اب تک 35 لاکھ ایکڑ فٹ پانی سمندر برد ہو چکا ہے۔

ارسا حکام کے مطابق دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کا 2 لاکھ 19 ہزار کیوسک کا ریلہ گزر رہا ہے۔ دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر پانی کی آمد 1 لاکھ 49 ہزار کیوسک ہے۔ دریائے کابل میں پانی کا بہاؤ 46 ہزار کیوسک ہے ۔ دریائے سندھ میں بشام کے مقام پر پانی کا بہاؤ 2 لاکھ 43 ہزار کیوسک ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment