محکمہ موسمیات کی ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں مون سون کی مزید بارشوں کی پیش گوئی کر دی۔ اگست کے آخری دن اور ستمبر کا پہلا ہفتہ بھی بھیگا بھیگا ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ ، اتوار اور پیر کے روز ملک کے مختلف علاقوں میں شدید تیز طوفانی بارشوں ہوں گی۔ سندھ اور کشمیر میں شدید بارشوں کا ایک سلسلہ ستمبر کے دوسرے ہفتے میں متوقع ہے۔

حکام کے مطابق ہفتہ شام سےسے پیر کے روز کراچی، حیدر آباد، ٹھٹہ ، بدین ، شہید بینظیرآباد، دادو ، تھرپارکر ، نگر پارکر میں تیز طوفانی موسلادھار بارشیں متوقع ہیں۔

اسی طرح میر پورخاص ، اسلام کوٹ، سانگھڑ ، سکھر ، اور لاڑکانہ میں بھی ہفتہ شام سے پیر کے روز تیز طوفانی موسلادھار بارشیں متوقع ہیں۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ اتوار اور پیر کے روز بلوچستان کے اضلاع لسبیلہ ، خضدار ، آواران ، بارکھان ، ژوب ، موسی خیل ، لورالائی ، کوہلو ، اور سبی میں تیز طوفانی موسلا دھار بارشیں متوقع ہیں۔

حکام نے مزید پیش گوئی کی کہ اتوار اور پیر کے روز رحیم یار خان ، بہاولپور ، خان پور ، راجن پور ، ڈیرا غازی خان ، ملتان ، خانیوال ، اور ساہیوال میں بھی تیز طوفانی موسلا دھار بارشیں متوقع ہیں۔

3 اور 4 ستمبر کو پنجاب ، خیبرپختونخوا ، اسلام آباد اور گلگت بلتستان کشمیر میں تیز طوفانی موسلا دھار بارشیں متوقع ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment