آڈیالہ جیل میں منشیات سمگلنگ کا انکشاف، ایک ملزم گرفتار

راولپنڈی : آڈیالہ جیل میں قیدیوں کو منشیات اسمگلنگ کا انکشاف ہوا ہے۔ 

پولیس ذرائع کے مطابق آڈیالہ جیل میں جیل اہلکاروں نے سامان میں منشیات کی سپلائی کی کوشش ناکام بنادی۔ عمران نامی ملاقاتی نے قیدی فراز کو 289 گرام چرس سامان میں پیک کرکے بھجوارہا تھا۔ 

حکام کے مطابق جیل اہلکاروں نے چرس برآمد کر کے چرس بھجوانے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کر لیا ہے۔

منشیات برآمد کرنے پر سپرنٹنڈنٹ جیل چوہدری اصفر نے جیل اہلکاروں کو تعریفی اسناد اور نقد انعام دیا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment