راولپنڈی پولیس اہلکار کا شہری پر تشدد، ویڈیو وائرل

راولپنڈی : پولیس اہلکار کی جانب سے شہری پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس کے اعلی حکام نے واقعے میں ملوث اہلکار کو معطل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی، ترنول کے قریب پولیس اہلکار اشتیاق احمد نے ہائی وے پر نامعلوم موٹرسائیکل سوار پر تشدد کیا۔ جس کے منظر شہری نے ویڈیو میں محفوظ کر لیے۔

مذکورہ پولیس اہلکار موٹرسائیکل سوار شہری کو دھمکیاں اور گالم گلوچ کرتا رہا اور ساتھی اہلکاروں نے اشتیاق احمد کو روکا ورنہ موٹر سائیکل سوار کی مزید شامت آتی۔

مذکورہ تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد سی پی او نے ڈرائیور کو معطل کرتے ہوئے ایس ایس پی آپریشنز کو انکوائری کا حکم دیا گیا ہے۔

سی پی او راولپنڈی نے کہا کہ محکمانہ قواعد و ضوابط کے مطابق میرٹ پر کاروائ عمل میں لائ جاۓ گی۔کسی شہری پر ناروا سلوک برداشت نہیں کیا جائیگا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment