کراچی میں شدید بارشیں، علماء کی عوام کو اذانیں دینے کی ترغیب

کراچی میں ہونے والی مون سون کی شدید طوفانی بارشوں کے باعث مساجد سے اذانوں کے اہتمام کی ترغیب دی جانے لگی ہے۔

علما کرام کی جانب سے اپیل کی جا رہی ہے کہ یہ بارشیں اللّٰہ کا عذاب ہے اس لیے اللہ کی پناہ کے حصول کیلئے شہر کی تمام مساجد میں اذانیں دی جائیں۔

جے یو آئی(ف) کے رہنما قاری محمد عثمان کا کہنا ہے کہ طوفانی بارش میں مساجد سے اذانوں کا اہتمام اور اللّٰہ کی طرف بلاوے کی ترغیب دی جائے۔

قاری محمد عثمان نے کہا کہ ہر مسلمان دوسرے کی مدد اور تعاون کے لیے آگے بڑھ کر سبقت حاصل کرے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت اور کراچی کک انتظامیہ کراچی کی عوام پر رحم کریں، کراچی کی جعلی منتخب قیادت دور بینوں میں بھی نظر نہیں آ رہی۔

یاد رہے اس سال کے شروع میں کوروناوائرس کی وبا جب پاکستان میں آئی تھی تب بھی علماء کی جانب سے عوام کو آذانیں دینے کی ترغیب دی گئی تھی۔علماء کا کہنا ہے کہ اللّٰہ سے رجوع ہی تمام پریشانیوں کا حل ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment