اپوزیشن کی چھوٹی جماعتوں کی اہم بیٹھک کی اندرونی کہانی

اپوزیشن کی چھوٹی جماعتوں کی اہم بیٹھک کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔ 

مولانا فضل الرحمن کے زیر صدارت کی چھوٹی جماعتوں کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں اپوزیشن کی چھوٹی جماعتوں نے ملکر حکومت کے خلاف مشترکہ تحریک شروع کرنے کی تجویز پر اتفاق کیا۔ 

جےیوائی سمیت دیگر چند جماعتوں نے کہا کہ اپوزیشن پہلے ہی کمزور ہے مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے ساتھ بیٹھ کر حتمی بات کرنی چاہیئے۔ رہبر کمیٹی کا اجلاس بلا کر نون لیگ اور پی پی پی کے سامنے اپنے مطالبات رکھے جائیں۔ اپوزیشن کی چھوٹی تمام جماعتوں نے مولانا فضل الرحمن کی بات سے اتفاق کیا۔

ذرائع کے مطابق رہبر کمیٹی کا اہم اجلاس محرم الحرام کے بعد بلانے پر اتفاق ہوا ہے۔ اجلاس میں کہا گیا کہ رہبر کمیٹی کے اجلاس میں حکومت کے خلاف تحریک اور آئندہ کی حکمت عملی کا متفقہ ایجنڈا طے ہونا چاہیے۔ کمیٹی کے اجلاس میں ہونے والے فیصلوں کو تحریری طور پر تیار کیا جائے گا۔

اجلاس میں یہ بھی طے ہوا کہ تحریری طور پر فیصلوں کو تیار کرنے سے جو جماعت منحرف ہوگی عوام کے سامنے لایا جائے گا۔ پی پی پی اور ن لیگ اپوزیشن کی چھوٹی جماعتوں کے ساتھ متفق نا ہوئے تو اپوزیشن کی چھوٹی جماعتیں اپنی حکمت عملی طے کریں گی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment