ملک میں صدارتی نظام حکومت کے لیے سپریم کورٹ میں ایک اور درخواست دائر

سپریم کورٹ میں ملک میں صدارتی نظام حکومت رائج کرنے کیلئے ایک اور درخواست دائر کر دی گئی۔درخواست میں فوری ریفرنڈم کرانے کی استدعا کی گئی ہے۔

اسلام آباد کے رہائشی ڈاکٹر صادق علی نے درخواست میں استدعا کی ہے کہ سپریم کورٹ وزیر اعظم اور وفاقی کابینہ کو فوری ریفرنڈم کرانے کا حکم دے اور عدالت میں کیس کی کاروائی میڈیا پر براہ راست دکھائی جائے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پارلیمانی نظام حکومت ناکام ہوچکا ہے۔ موجودہ نظام سے ملک کے وسائل کا ضیاع ہورہا ہے جبکہ اسلام وسائل کے ضیاع سے روکتا ہے۔ ریفرنڈم کرا کے عوام سے رائے لی جائے کہ وہ کس طرح کا نظام حکومت چاہتے ہیں۔

درخواست میں وزیر اعظم اور وفاقی کابینہ کو فریق بنایا گیا ہے۔

گزشتہ روز ہم عوام پاکستان پارٹی کی جانب سے صدراتی نظام رائج کرنے کیلئے ریفرنڈم کرانے کی درخواست دائر کی تھی۔

 

 

متعلقہ خبریں

Leave a Comment