اسلام آباد میں محرم کے جلوس کے پیش نظر ٹریفک پلان جاری

اسلام آباد انتظامیہ نے شہریوں کی سہولت کے لیے 9 محرم الحرام کے مرکزی امام بارگاہ اثنا عشری جی 6 سے برآمد ہونے والے جلوس کے دوران ٹریفک ڈائیورشن پلان جاری کر دیا۔

حکام کے مطابق صبح 8 بجے تا جلوس کے اختتام پذیر ہونے تک مندرجہ ذیل شاہراہیں اور چوک بند رہیں گے۔ فضل الحق روڈ کلثوم پلازہ تا چائنہ چوک تک دونوں اطراف سے ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند رہے گا۔ شاہراہ سیونتھ ایونیو کلثوم پلازہ سے چاند تارا چوک تک، عام ٹریفک کے لیے بند رہیں گے۔

حکام نے مزید بتایا کہ پوسٹ آفس سروس روڈ ، صدر روڈ اقبال حال سے میلوڈی چوک تک، میونسپل روڈ لال مسجد سے شہدا چوک جی پی او تک، پولی کلینک سے اقبال ہال تک راستہ بند رہے گا، 

کلثوم پلازہ سے چائنہ چوک جانے والے جناح ایونیو استعمال کرسکتے ہیں۔ سیونتھ ایونیو ،آبپارہ سہروردی روڈ، شہید ملت روڈ پر جائے والے جناح ایونیو استعمال کرسکتےہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment