اسلام آباد : ماتمی جلوس کے فول پروف سیکیورٹی انتظامات

اسلام آباد: جی 6  سے برآمد ہونے والے ماتمی جلوس کے فول پروف سیکورٹی انتظامات کیے گئے ہیں 

ماتمی جلوس مرکزی جامعہ امام بارگاہ اثنا عشری G-6/2 سے برآمد ہوگا جو اپنے مقررہ کردہ راستوں سے ہوتا ہوا مرکزی جامعہ امام بارگاہ میں ہی اختتام پذیر ہو گا۔ 

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق تمام تر سیکورٹی انتظامات کی نگرانی ڈی آئی جی آپریشنز وقار الدین سید خود کر رہے ہیں۔ اس موقع پر پولیس، رینجرز، ایف سی، اسپیشل برانچ، ٹریفک پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کے 4000 سے زیادہ افسران وجوان ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔ 

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق سیکورٹی کے پیش نظر سیکٹر جی 6   مکمل اور سیکٹر جی 7 کے کچھ  علاقوں میں جزوی موبائل سروس جلوس کے اختتام تک بند رہے گی۔جلوس کا کی بذریعہ ہلی کاپٹر  سرویلنس کی جائے گی۔ 

ترجمان نے بتایا کہ جلوس کے مقررہ کردہ راستوں پر فول پروف سیکورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔جلوس کے راستے میں آنے والے پلازوں اور گھروں کی چھتوں پر سی ٹی ڈی کے سپیشل کمانڈوز کے تعنیات کیے گئے ہیں۔ برآمد ہونے والے جلوس کے فرنٹ پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کا عملہ جدید ٹیکنالوجی سے لیس سرچنگ کرے گا۔

برآمد ہونے والے جلوس کی نگرانی سیف سٹی کیمروں ،ڈرون کیمروں اور وڈیو سرویلینس سے کی جائے گی۔ جلوس کے راستے میں آنے والے تمام چھوٹے بڑے راستوں کو خاردار تاروں  کی مدد سے بند کیا گیا ہے۔ 

ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ ٹریفک کی روانی کو بحال رکھنے کے لیے متبادل راستوں کا انتظام کیا گیا ہے، شہریوں سے اپیل ہے سیکٹر جی 6  کے غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔

حکام کا مزید کہنا ہے کہسیکیورٹی کے پیش نظر اسلام آباد کےکچھ علاقوں جی سکس،جی سیون اور مارگلہ روڈ پر موبائل فون سروس معطل رہے گی۔

 

 

متعلقہ خبریں

Leave a Comment