سندھ حکومت کے ساتھ ملکر کراچی کے تین بڑے مسئلے حل کریں گے، عمران خان

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کراچی کی عوام کا درد پوری قوم محسوس کر رہی ہے،اس مشکل اور تباہی کے بعد ہم مثبت سمت میں جارہے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹویٹ میں کہا کہ وفاقی حکومت سندھ حکومت کے ساتھ ملکر تین بڑے مسائل حل کرنے جا رہی ہے۔ نالوں سے تجاوزات اور صفائی کا کام شروع کیا جا رہا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ کچرے کو ٹھکانے لگانے اور سیوریج کے مسائل حل کرنے کے لئے مستقل بنیادوں پر منصوبہ شروع کیا جا رہا ہے۔ کراچی کے نالوں کی مکمل صفائی کریں گے۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ پانی کی نکاسی میں حائل تجاوزات کا خاتمہ، سالڈ ویسٹ اور سیوریج کے مسائل کا مستقل حل نکالنا ترجیح ۔ کراچی کے شہریوں کو پانی کی فراہمی کے اہم مسئلے کو حل کرنے جا رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment