سندھ کے تین اضلاع میں بارشوں سے 80 فیصد فصلیں تباہ

صوبہ سندھ کے شہر عمرکوٹ، تھرپارکر اور میرپورخاص میں مون سون کی طوفانی بارشوں سے 80 فیصد سے زیادہ فصلیں تباہ ہوگئی ہیں جبکہ کچے کے علاقے کے 2ہزار سے زائد مقامات متاثر ہوئے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو اجلاس میں بریفنگ میں بتایا گیا کہ  عمرکوٹ، تھرپارکر اور میرپورخاص میں 80 فیصد سے زیادہ فصلیں تباہ ہوگئی ہیں جبکہ 2ہزار سے زائد مقامات بھی متاثر ہوئے۔

وزیر اعلیٰ کو اجلاس میں مزید بتایا گیا کہ مٹھی، اسلام کوٹ، ڈیپلو، میرپورخاص سے برساتی پانی کا نکاس کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے وزیر ریونیو کو سروے کی ہدایت بھی کردی ہے۔

دوسری جانب ضلع سجاول میں بارش کے پانی کی نکاسی نہ ہونے پر لوگوں نے احتجاج کیا اور پبلک پارک کے سامنے قومی شاہراہ کو بلاک کردیا۔

 

 

متعلقہ خبریں

Leave a Comment