صدر پاکستان کا یوم عاشور پر پیغام

اسلام آباد : صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے یوم عاشور پر پیغام دیا ہے کہ دسویں محرم الحرام کو اللہ تعالیٰ نے روزِاوّل سے ہی خاص شرف بخشا ہے۔

 صدرپاکستان کا کہنا ہے کہ اس دن تاریخ انسانیت کے بہت سے اہم واقعات رونما ہوئے۔ حضرت امام حسین نے یومِ عاشورکو شہادت پاکر تاریخ اسلام میں اس دن کو قیامت تک کیلیے خاص بنا دیا۔

صدر مملکت کا کہنا ہے کہ شہادت کا عظیم واقعہ ہر سال مسلمانوں کو ایک خاص پیغام دیتا ہے۔ شہادت امام حسین در حقیقت حق کی فتح، ظالم کے سامنے ڈٹ جانے اور قربانی کا استعارہ ہے۔

انکا مزید کہنا ہے کہ ہم مذہبی منافرت کو بالائے طاق رکھ کر ملکی ترقی اور خوشحالی کیلیے کام کریں۔دعاگوہوں کہ یہ اسلامی سال ملک کی ترقی و خوشحالی کا سال ثابت ہو۔

Leave a Comment