کشمیریوں نے حق پر قائم رہتے ہوئے سنتِ امام حسینؓ کو زندہ رکھا، عمران خان

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کا یوم عاشور پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ آج حرمت والے مہینے محرم الحرام کی دس تاریخ ہے۔ دنیا بھر کے مسلمان حضرتِ امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی شہادتِ کے لازوال قربانی کی یاد کو تازہ کر رہے ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا ہے کہ اس دن کو خاص اہمیت امام عالی مقام کی شہادت اورواقعہ کربلا کی بدولت حاصل ہوئی۔ واقعہ کربلا یہ بتاتا ہے کہ کسی بھی قربانی کو راہ خدا میں نچھاور کردینا ہی عزیمت اور کامیابی ہے۔ یہ اسلام کے ابدی پیغام اور جذبہ قربانی کی لازوال اور روح پرور روایت کی آبیاری کا سر چشمہ ہے۔

عمران خان نے کہا کہ کشمیرمیں بھارتی سامراج سے برسرپیکار عوام کی قربانیوں کو بھی خراجِ تحسین پیش کرنا چاہیے۔ کشمیری عوام نے حق پر قائم رہتے ہوئے سنتِ امام حسینؓ کو زندہ رکھا ہے۔ کربلا کی طرح کشمیر کو بھی معرکہ حق و باطل کی ایک عظیم مثال بنادیا ہے۔ بروقت اقدامات اور قوم کے بھر پور تعاون سے کرونا وبا پر قابو پا لیں گے۔

وزیراعظم نے قوم سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کہ محرم الحرام میں کرونا احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔ یوم عاشور  کو فرقہ واریت اور تعصب کو بالائے طاق رکھتے ہوے منائیں گے۔ ملک میں امن و امان کوبھی یقینی بنائیں گے۔ آج یوم عاشور پر وطن عزیز کی ترقی و خوشحالی کےلئے ضرور دعائیں کریں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment