کراچی اور زیریں سندھ میں ایک اور بارش کا سپیل آج داخل ہو گا

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ خلیج بنگال میں بننے والا بارش برسانے والا سسٹم بحیرہ عرب سے نمی لےکر زیریں سندھ میں داخل ہو گا جس کے تحت آج شام کراچی میں بھی بارش ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے ترجمان خالد ملک کے مطابق زیریں سندھ عمر کوٹ، میرپورخاص، تھرپارکر، حیدرآباد اور سانگھڑ میں یہ سسٹم بارشیں برسا رہا ہے اور مون سون کے چھٹے اسپیل کے آج شام کراچی میں داخل ہونے کا بھی امکان ہے۔ 

محکمہ موسمیات کے ترجمان کے مطابق بارش برسانے والا نیا سسٹم 24 گھنٹے کراچی میں رکے گا اور اس دوران 2 سے 3 مرتبہ بارش ہو سکتی ہے۔

خالد ملک کا کہنا ہے کہ اس سسٹم کی وجہ سے کہیں معتدل اور کہیں تیز بارش ہو گی جب کہ آئندہ ایک ہفتہ سے 10 دن کراچی میں مزید بارش کے اچھے سسٹم نظر نہیں آ رہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment