راول ڈیم کے سپل ویز کھول دئیے گئے

اسلام آباد میں واقع راول ڈیم کے سپل ویز کھول دیے گئے ہیں۔

ڈیم انتظامیہ کے مطابق راول ڈیم کے سپل ویز ہونے والی تیز بارش اور آئندہ کی مذید پیش گوئی کے بعد کھولے گئے ہیں۔

ڈیم انتظامیہ کے مطابق ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش مکمل ہو گئی ہے ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی کل گنجائش سطح سمندر کے لحاظ سے 1752 فٹ ہے۔ پانی کا لیول 1751.90 فٹ بلند ہونے پر سپل ویز کھولے گئے ہیں۔ 

انتظامیہ نے مزید بتایا کہ سپل ویز کے ڈیڑھ فٹ کھولے گئے گیٹ سے 6000 کیوسک پانی کا اخراج جاری ہے اور سپل ویز کچھ گھنٹے کھلے رہیں گے۔ 

پانی کے اخراج سے قبل سائرن بجائے گئے  اور سائرن بجانے کا مقصد قریبی آبادیوں کو الرٹ کرنا تھا۔

 

 

متعلقہ خبریں

Leave a Comment