جنوبی وزیرستان:دہشتگردوں کی فائرنگ سے 3 اہلکار شہید

جنوبی وزیرستان میں سرچ آپریشن کے دوران دہشتگردوں کی فائرنگ سے سیکیورٹی فورسز کے 3 اہلکار شہید اور چار زخمی ہو گئے۔

پاک افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا کہ جنوبی وزیرستان میں سرچ آپریشن کےدوران دہشتگردوں کی فائرنگ سے سیکیورٹی فورسز کے 3 اہلکار شہید ہو گئے ہیں۔ شہید ہونے والے اہلکاروں میں صوبیدار ندیم، سپاہی سلیم اورلانس نائیک مصور شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ دہشتگردوں کی فائرنگ سے 4اہلکار زخمی بھی ہوئے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment