ایون فیلڈ ریفرنس کیس کی اپیلوں پر سماعت کل ہوگی

ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی اپیلوں پر سماعت کل اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہو گی۔

مزکورہ اپیلوں پر جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل اسلام آباد ہائیکورٹ کا خصوصی بینچ سماعت کرے گا۔

ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر کی گئی ہیں، العزیزیہ اسٹیل مل ریفرنس میں نوازشریف کی 7 سال سزا کے خلاف اپیل کی بھی سماعت ہوگی۔  

نیب کی دو اپیلیں سماعت کیلئے مقرر کی گئی ہیں، جن میں ‏سزا بڑھا کر‏‏14 سال کرنے اور فلیگ شپ ریفرنس میں بریت کیخلاف شامل ہیں۔

ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا معطلی کے بعد نوازشریف، مریم نواز، کیپٹن ‏صفدر ضمانت پر ہیں۔ احتساب عدالت نے 6 جولائی 2018 کو ایون فیلڈ ریفرنس میں قید ‏و جرمانہ کی سزا سنائی تھی۔ نوازشریف کو10سال ،مریم نواز7 اور کیپٹن (ر) ‏صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

مزکورہ سزائیں احتساب عدالت کے جج ‏ارشد ملک ‏نے سنائیں تھیں، جنہیں ویڈیواسکینڈل آنے پر‏‏عہدے سے برطرف کیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment