وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل بلا لیا، حالیہ بارشوں خصوصا کراچی شہر کی صورتحال، نقصانات، نالوں کی صفائی اور نکاسی آب کے معاملات زیر بحث آئیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 14 نکاتی ایجنڈے پرغور کیا جائے گا ۔ اسلام آباد، لاہور، کراچی، پشاور اور ملتان میں بلند عمارتوں کی تعمیر کا معاملہ ایجنڈے میں شامل ہے جبکہ مارگلہ روڑ اسلام آباد پر تجاوزارت کے خلاف آپریشن پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔

اجلاس میں منشیات کی ادوایات اور تجارتی مقاصد کیلئے استعمال کا معاملہ کایبنہ کے سامنے رکھا جائے گا۔ ایجنڈے کے مطابق ملک کے بڑے ائیرپورٹس کو آوٹ سورس کرنے کے معیار اور وقت کا تعین کیا جائے گا۔

اجلاس میں سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ وفاقی کابینہ کو کابینہ منظوری کے بغیر تقرریوں سے متعلق آگاہ کریں گے۔ نیبپرا کی سالانہ رپورٹ، اقتصادی رابطہ کمیٹی اور نجکاری کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment