حکومتی نا اہلی، قومی انسانی حقوق کمیشن گزشتہ ایک سال سے غیر فعال

حکومت کی نا اہلی یا بیورو کریسی کے ساتھ حکومت کی چپقلش، قومی انسانی حقوق کمیشن گزشتہ ایک سال غیر فعال ہے۔

ذرائع کے مطابق قومی کمیشن برائے انسانی حقوق این سی ایچ آر گزشتہ 15 مہینوں سے غیر فعال ہے۔ نہ ہی حکومت اور نہ ہی وزارت انسانی حقوق اس کمیشن کے چیئرمین اور دیگر ممبران کی تعیناتی عمل میں لاسکے۔

چوہدری شفیق کے مطابق قومی کمیشن برائے انسانی حقوق نہ ہونے کی وجہ سے ملک بھر میں انسانی حقوق کی پامالیاں بڑھتی جا رہیں ہیں۔ اگر کمیشن کو دوبارہ فعال نہ کیا گیا تو انسانی حقوق کی صورتحال مزید بگڑ سکتی ہے۔ 

وزارت انسانی حقوق کے زرائع کے مطابق این سی ایچ آر کے چیئرمین اور ممبران کی تعیناتی کے لئے متعدد بار اشتہار دینے کا فیصلہ کیا گیا، تاہم معلوم نہ ہوسکا کیوں بار بار ان تعیناتیوں کو روک دیا جاتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment