محکمہ موسمیات کی بارش کی نئی پیش گوئی

ملک بھر میں موسم برسات نے ڈیرے ڈال لیے۔ محکمہ موسمیات نے ملک کے زیادہ تر علاقوں میں تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش دو روز تک برسات کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

راولپنڈی، اسلام آباد، جہلم، گوجرخان میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔ منگلا ڈیم میں پانی کی سطح 1241.30فٹ ہو گئی جبکہ پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش 1242فٹ ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں وقفے وقفے سے جاری بارش کے باعث راول ڈیم کے اسپل ویز ایک بار پھر کھول دیئے گئے ہیں۔

محکمہ موسمیات نے آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم سرد ہو گیا۔ محکمہ موسمیات نے سندھ، پنجاب، خیبر پختونخوا،کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ آئندہ دو روز تک جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ اس دوران بالائی پنجاب ، بالائی خیبر پختونخوا اور کشمیر میں چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہو سکتی ہے۔

ڈی ایم اے نے ندی نالوں اور دریاؤں میں طغیانی کی وارننگ جاری کرتےہوئے سیاحوں اور شہریوں کو بارش والے علاقوں میں سفر نہ کرنے کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment