الیکشن کمیشن میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے

الیکشن کمیشن میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے ہوئے ہیں۔ الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ میں تعینات ڈائریکٹر الیکٹورل رولز طاہر حسن کا صوبائی الیکشن کمیشن بلوچستان میں بطور ڈائریکٹر تبادلہ کر دیا گیا۔

چیف الیکشن کمشنر کی منظوری کے بعد تبادلوں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیے گئے۔

الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق ریجنل الیکشن کمشنر لاڑکانہ پرویز احمد کا تبادلہ صوبائی الیکشن کمیشن سندھ میں کر دیا گیا۔

ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر لوئر دیر نور الخطاب کو ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر صوابی اور ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر صوابی رحم زادہ کو ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر لوئر دیر تعینات کر دیا گیا۔

صوبائی الیکشن کمیشن سندھ کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد محفوظ عالم کو ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر تھرپارکر ،عامر حسین شاہ کو ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر تھرپارکر سے بطور ڈپٹی ڈائریکٹر الیکشن کمیشن سندھ تبادلہ کر دیا۔

صوبائی الیکشن کمیشن سندھ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر شہاب الدین کو شہید بینظیر آباد میں الیکشن آفیسر ،مشتاق علی مستوئی کو الیکشن افسر بدین،محمد حسن کو الیکشن افسر حیدرآباد اور کنور شجاعت علی کو الیکشن افسر عمر کوٹ تعینات کر دیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment