جسٹس عبداللہ بلوچ سینیٹ کے ضمنی انتخاب کے لیے ٹریبونل مقرر

الیکشن کمیشن نے بلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس عبداللہ بلوچ کو سینیٹ کے ضمنی انتخاب کے لیے ٹریبونل مقرر کر دیا۔ ٹریبونل امیدواروں کی اپیلوں کو 4 ستمبر تک نمٹائے گا۔

بلوچستان سے سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب کے لیے بلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس عبداللہ بلوچ کو ٹریبونل مقرر کر دیا۔بلوچستان سے سینیٹ کی خالی نشست کے امیدوار ریٹرننگ افسر کے فیصلوں کو ٹریبونل میں چیلنج کر سکیں گے۔

بلوچستان سے سینیٹ کی خالی نشست کے امیدوار 2 ستمبر تک ریٹرننگ افسر کے فیصلوں کے خلاف ٹریبونل میں اپیلیں دائر کر سکیں گے جبکہ ٹریبونل امیدواروں کی اپیلوں کو 4 ستمبر تک نمٹائے گا۔

بلوچستان سے سینیٹر میر حاصل بزنجو کی وفات کے باعث خالی ہونے والی نشست پر پولنگ12 ستمبر کو بلوچستان اسمبلی میں ہو گی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment