امن کے لیےافغانستان پاکستان ایکشن پلان کا دوسرا جائزہ اجلاس آج ہوگا

افغانستان میں امن و یکجہتی کے لئے افغانستان پاکستان ایکشن پلان کا دوسرا جائزہ اجلاس آج کابل میں منعقد ہوگا۔

سیکرٹری خارجہ سہیل محمود اور ان کے وفد کی ملاقات افغان وزیرخارجہ حنیف اتمار سے ہوئی۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق جائزہ مزاکرات میں افغان وفد کی قیادت نائب وزیر خارجہ کریں گے۔اے پی اے پی پی ایس کا قیام پاکستان اور افغانستان کے مابین دوطرفہ تعاون کو آگے بڑھانے کے لیے 2018 میں کیا گیا تھا۔

٠000پترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا ہے اس فریم ورک میں پولیٹیکو ڈپلومیٹک، ملٹری ٹو ملٹری کوآرڈینیشن، انٹلیجنس کوآپریشن، معیشت اور مہاجرین کے امور پر مرکوز پانچ ورکنگ گروپس شامل ہیں۔

اس سلسلے میں پہلا جائزہ اجلاس 10 جون 2019 کو اسلام آباد میں ہوا تھا،جبکہ دوسرے اجلاس میں پانچوں ورکنگ گروپ اس عمل کو آگے بڑھانے اور فیصلوں کے نفاذ کی صورتحال کا جائزہ لیں گے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق مشترکہ چیلنجوں سے نمٹنے اور باہمی اعتماد اور تفہیم کو گہرا کرنے کے لئے اے پی اے پی پی ایس ایک اہم فورم مہیا کرتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment