اسلام آباد کے مقامی ڈیموں میں نہانے اور کشتی رانی پر پابندی عائد

راولپنڈی اور اسلام آباد میں وقفے وقفے سے بارش جاری ہے۔ شہری انتظامیہ نے راول ڈیم، سملی ڈیم، کورنگ سمیت دیگر نالوں میں کشتی رانی پر پابندی عائد کر دی۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے کہا کہ راول ،سملی ڈیمز اورکورنگ ، سواں سمیت دیگر نالوں میں تیراکی پر پابندی عائد کی ہے۔ان تمام مقامات پر مچھلی پکڑنے پر بھی پابندی ہوگی۔

انتظامیہ کے مطابق خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف دفعہ 144 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ان پابندیوں کا اطلاق آج سے دو ماہ کیلیے ہے۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق پولیس کو خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف فوری کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment