شہباز شریف عوام سے یکجہتی کے لیے کراچی جائیں گے

پاکستان مسلم لیگ( ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف عوام سے یکجہتی کے لئے کراچی جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق شہبازشریف ایک روزہ دورے پر بدھ 2 ستمبر کو کراچی پہنچیں گے۔ شہباز شریف ممتاز سماجی کارکن فیصل ایدھی سے ملاقات کریں گے۔

مسلم لیگ (ن) کے صدر طوفانی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کریں گے۔ 

ذرائع کے مطابق شہبازشریف ناظم آباد میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے دفتر جائیں گے۔ پارٹی عہدیداروں اور کارکنان سے کراچی اور سندھ میں سیلاب کی صورتحال اور امدادی کاررائیوں پر بریفنگ لیں گے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment