محرم کے پرامن انعقاد پر وفاقی اور تمام صوبائی حکومتوں کو مبارکباد:وزیر داخلہ

ملک بھر میں محرم الحرام کے پر امن انعقاد پر وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے جانب سے اسلام آباد انتظامیہ سمیت تمام صوبائی حکومتوں کو مبارک باد دی۔ 

وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے کہا کہ تمام صوبوں اور وفاق کے درمیان باہمی مشاورت اور تعاون سے تمام انتظامات بہترین طریقے سے سرانجام دئے گئے جو کہ باعث فخر بات ہے۔ افواج پاکستان، ضلعی انتظامیہ اور پولیس حکام کو منظم کاوشوں اور بخوبی اپنی خدمات سرانجام دینے پر داد دیتا ہوں۔ 

وزیر داخلہ نے کہا کہ امید کرتے ہیں کہ آنے والے دنوں میں بھی تمام متعلقہ ادارے اور حکام اسی طرح ذمہ داری اور جان فشانی کے ساتھ اپنے فرائض سر انجام دیتے رہیں گے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ اس کے ساتھ ساتھ عوام سے التماس ہے کہ کروناوائرس  سے متعلق لا پرواہی کا مظاہرہ نہ کریں اور حفاظتی اقدامات اپنائیں ۔اجتماعات میں جاتے ہوئے ایک دوسرے سے جتنا ممکن ہو سکے فاصلہ رکھیں، اپنے چہروں کو ماسک سے ڈھانپیں اور حفاظتی تدابیر پر عمل کریں۔ امید کرتے ہیں کہ جلد ہم اس وائرس سے چھٹکارا حاصل کرنے میں کامیاب ہو سکیں گے۔

 

 

متعلقہ خبریں

Leave a Comment