توہین عدالت کیس میں سینئر قانون دان کو ایک روپیہ جرمانہ

بھارتی سپریم کورٹ نے توہین عدالت کے کیس میں سینئر قانون دان اور سماجی کارکن پرشانت بھوشن کو ایک روپے کے جرمانے کی سزا سنادی۔

سپریم کورٹ کی جانب سے پیر کے روز توہین عدالت کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے سینئر قانون دان پرشانت بھوشن کو ایک روپے کا جرمانہ کردیا۔ عدالت نے کہا ہے کہ اگر وہ 15 ستمبر تک یہ جرمانہ ادا نہیں کرتے تو انہیں 3 ماہ قید کاٹنا ہوگی اور ان کا وکالت کا لائسنس 3 سال کیلئے معطل کردیا جائے گا۔

خیال رہے کہ پرشانت بھوشن نے کچھ عرصہ پہلے ٹوئٹر کے ذریعے سپریم کورٹ اور چیف جسٹس آف انڈیا کے بارے میں سخت زبان استعمال کی تھی، انہوں نے انڈیا کے بعض چیف جسٹسز پر کرپشن کے بھی الزامات لگائے تھے۔

عدالت نے 14 اگست کو پرشانت بھوشن پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے انہیں غیر مشروط معافی مانگنے کا حکم دیا لیکن انہوں نے کہا کہ وہ معافی نہیں مانگیں گے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment