سابق بھارتی صدر کا انتقال

بھارت کے سابق صدر پرناب مکھرجی کا پیر (31 اگست) کو 84 برس کی عمر میں انتقال ہوگیا۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق سابق صدر 13 اگست کو دماغ کی سرجری کے بعد وہ کوما میں چلے گئے تھے جب کہ ان کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا تھا۔

دس اگست کو ٹویٹ میں انہوں نے بتایا تھا کہ انکا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

یاد رہے پرناب مکھرجی کا سیاسی کیریئر پانچ دہائیوں پر محیط تھا اور وہ 2012 سے 2017 تک ہندوستانی صدر رہے تھے۔

 

 

متعلقہ خبریں

Leave a Comment