مریم نواز شریف اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی پر پہنچ گئیں

اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایون فیلڈ ریفرنس کے خلاف اپیلوں کی سماعت جاری ہے۔ عدالت کے اندر اور باہر سیکیورٹٰی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز مری سے قافلے کی شکل میں اسلام آباد پہنچ گئی ہیں۔ بھارہ کہو میں کارکنوں نے استقبال کیا۔اس دوران انہوں نے گاڑی سے باہر آ کر کارکنوں کے نعروں کا جواب بھی دیا ۔ 

مریم نوازکی اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی نو بجے کیپٹن صفدر کے ہمراہ مری سے روانہ ہوئیں، کارنوں نے گاڑی پر گل پاشی کی قافلے کے استقبال کیلئے صبح سے ہی بھارہ کہو پر پارٹی کارکنوں نے جمع ہونا شروع کردیا۔ ساؤنڈ سسٹم پر پارٹی ترانے بجائے گئے۔ کارکنوں نے استقبالیہ بینرزاور پارٹی پرچم بھی اٹھا رکھے تھے۔ بھارہ کہو اٹھال چوک پہنچنے پر کارکنوں کی بڑی تعداد نے مریم نواز کی گاڑی کوگھیر لیا۔ مریم نواز نے گاڑی سے باہرنکل کر ہاتھ ہلا کر کارکنوں کے نعروں کا جواب دیا۔ 

اسلام آباد ہائیکورٹ میں کسی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں ۔ رینجرز،ایف سی،اسلام پولیس اور ایلیٹ فورس کے جوان تعینات ہیں۔ 2ایس پیز، 2ڈی ایس پیز اور2 انسپکٹر سمیت پولیس کے222اہلکارتعینات کیے گئے۔

رکاوٹوں کے باعث وکلاء سمیت سائلیں کو بھی ہائیکورٹ پہنچنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment