سپریم کورٹ:شوگر کمیشن رپورٹ کالعدم قرار دئیے جانے کیخلاف اپیل سماعت کے لیے مقرر

سپریم کورٹ نے شوگر کمیشن کی رپورٹ کالعدم قرار دینے کے فیصلے کے خلاف وفاقی حکومت کی اپیل سماعت کے لیے مقرر کر دی۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس نے وفاقی حکومت کی اپیل پر تین رکنی بینچ تشکیل دیدیا۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں جسٹس مشیر عالم اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل بینچ 2 ستمبر کو سماعت کریگا۔

یاد رہے سندھ ہائی کورٹ نے شوگر کمیشن کی رپورٹ کو کالعدم قرار دیا تھا اور وفاقی حکومت نے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment