منی لانڈرنگ کیس میں آصف زرداری پر فردِ جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر

احتساب عدالت اسلام آباد میںں جعلی اکاؤنٹس کیس کی سماعت ہوئی۔ منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان نے کی۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد میںں سابق صدر آصف علی زرداری پر منی لانڈرنگ ریفرنس فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کر دی گئی ہے۔عدالت نے 9 ستمبر کو تمام ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔

 عدالت نے کہا کہ سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور سمت تمام ملزمان پر 9 ستمبر کو تمام ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔ 

آج کی سماعت میں سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور کی آج حاضری سے استثنی کی درخواست بھی منظور کر لی گئی۔ عدالت نے ریفرنس کی سماعت 9 ستمبر اور کیس کی سماعت 22 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment