وزیرستان:قبائل کا ایگری پارک پولیس کے خلاف مظاہرہ

وزیرستان : وانا کی تحصیل شکئی کے رہائشی سپیرکئی قبائل نے وانا پریس کلب میں ایگری پارک پولیس کے خلاف پریس کانفرنس کی۔

ذرائع کے مطابق پریس کانفرنس میں سپیرکئی قبائل نے ایگری پارک پولیس پر بھتہ نہ دینے پر فائرنگ کا الزام لگایا ہے ۔ انہوں نے آئی جی پی کے پی کے اور آر پی او ڈیرہ ریجن سے تحقیقات اور انصاف کی اپیل بھی کی ہے۔

وانا پریس کلب میں سنگل کیبن کے ڈرائیور اطلس خان نے پولیس پر الزام لگاتے ہوئے کہاکہ ایگری پارک پولیس نے اشیاء خوردونوش سے بھری گاڑی پر بھتہ نہ دینے پر مجھ پر فائر کھول دیا جبکہ فائرنگ سے میں بال بال بچ گیا اور گولیاں سامان میں لگیں۔اطلس خان نے اعلیٰ حکام سے تحقیقات کرنے کا مطالبہ کیا۔مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اطلس خان،ملک لال محمد اور دوکاندار قمرزمان سپیرکئی نے کہا کہ ہمیں وانا سے 25کلومیٹر کے فاصلے پرتحصیل شکئی میں آئے روزپولیس وانا یگری پارک کے مقام پر اشیاء خورد ونوش سے بھرے گاڑیوں کے ڈارئیورں کو بے جاتنگ کرکے سامان پر بھتہ لینے پر مجبور کرتے ہیں اور بھتہ دینے پر بے جاتنگ کیا جاتا ہے۔

انہوں نے آر پی او ڈیرہ ریجن سے اپیل کی کہ فوری طورپر نوٹس لیں اور ایگری پارک کے مقام پر موجود پولیس اہلکاروں کو فی الفور معطل کرکے انکے خلاف قانونی کاروائی کریں تاکہ انصاف کا تقاضا پورے ہوسکے۔ 

متعلقہ خبریں

Leave a Comment